پونچھ//پونچھ کے صحافیوں کا ایک اجلاس کرشن چندر پارک پونچھ میں منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع بھر کے صحافیوں نے شرکت کی اور بااتفاق رائے جرنلسٹ ایسوسی ایشن تشکیل دی۔اس دوران تمام صحافیوں نے باا تفاق رائے ایسوسی ایشن کا صدر سینئر صحافی سردار ہر بجھن سنگھ کو نامزد کیا جبکہ نریندر سنگھ تلوار کوچیئرمین، پردیپ کھنہ کو نائب چیئرمین، کوشل شرما اور یاسین کو نائب صدور، عشرت بٹ کو جنرل سکریٹری، احتشام حسین بٹ کو نشرو اشاعت سکریٹری،سدیش مسری اور وجاہت بخاری کو جوائنٹ سکریٹری، رندھیر سنگھ اور بشیر حمد کو خزانچی نامزد کیا گیا۔بعد ازآں تنظیم کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ میں صحافی تو ہیں جو لوگوں کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں لیکن صحافیوں کو درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے کوئی فعال تنظیم نہ تھی جس کی کمی یہاں کی صحافتی برادری کو ہمیشہ سے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صحافتی برادری نے یہ تنظیم تشکیل دی ہے جس میں تحصیل سطح پر بھی صحافیوں کو جوڑا جائے گا ۔