حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر وارڈ نمبر دو سوکھا کٹھہ میں فاروق احمد نامی ایک شخص کی کریانے کی دکان میں گزشتہ رات چوری کی واردات ہوئی۔ چور نے دکان کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو کر ہزاروں روپئے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کرکے لے گئے۔صبح جب فاروق دکان پر پہنچے تو دیکھا کہ تالہ ٹوٹا ہوا ہے اس نے فوری پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دوران سی سی ٹی وی کیمرے میں چور کو دیکھا جا سکتا ہے تاہم کیونکہ چور نے ماسک پہن رکھا تھا اسلئے اس کی پہچان نہیں ہو پا رہی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔ دکانداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیکورٹی کے اضافی انتظامات کریں جیسے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دکانوں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ اس قسم کی وارداتوں سے بچا جا سکے۔