پونچھ کے سرحدی گائوں مالٹی میں کھیتوں کی سینچائی کیلئے پانی کا انتظام کرنے کا مطالبہ

 حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں مالٹی اور اس سے متصل علاقوں کے کسانوں نے محکمہ آبپاشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں آپاشی کی نہر کی مرمت نہ کیے جانے کے سبب کسان سینچائی کے لیے پانی سے محروم ہونے کے باعث کافی پریشان ہیں۔مقامی کسانوں کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کر کے غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔کسانوں کا کہنا تھا کہ آب پاشی نہر کی خستہ حالت ہے اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیے جانے کے باوجود پچھلے اٹھ ماہ سے نہر میں پانی نہیں ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری نہر کی مرمت کرکے کھیتوں تک پانی پہنچانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے نہر کو صاف کرنے پر زور دیا تاکہ مالٹی کے کھیتوں تک پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو چاہیے کی کہ وہ مزدوروں اور مشینری کو تیاری کی حالت میں رکھیں، تاکہ کھیتوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ کسانوں نے کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے نہر کو صاف کرنے اور اس کی مرمت کی جانے کا مطالبہ کیا تاکہ کسانوں کو وقت پر سینچائی کے لیے پانی مہیا ہو سکے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر فوری نہر کی مرمتی کر کے اس میں پانی بحال نہ کیا گیا تو وہ بڑی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔