حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی پانچ خواتین کھلاڑیوں کوجموں وکشمیر سینئر ویمن ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پونچھ میں اس خبر کے ملتے ہی چاروں طرف خوشی کے لہر دوڑ پڑی ہے۔پونچھ کے سنیئر ہاکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ یہا ںکے ہاکی کے شائقین کے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ شام لال ہاکی کلب پونچھ (ڈبلیو) سے چار خواتین کھلاڑی اروشی شرما، ابھیلو کور، مردھو شرما، اور صوفیہ کوثر کا انتخاب جموں و کشمیر سینئر ویمن ہاکی ٹیم میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی ایک اور بات یہ ہے کہ اور میناکشی کھجوریہ جو پونچھ کی بیٹی ہیں ان کو جموں و کشمیر سینئر ویمن ہاکی ٹیم انڈیا ہاکی 5 کے لئے منیجرمقرر کیا گیا ہے۔