پونچھ کی دولڑکیاں اتھلیٹکس قومی چیمپئن شپ کیلئے منتخب

حسین محتشم

پونچھ// ہائر سکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ زون سورنکوٹ کی طالبات آسیہ مجید اور صاقیہ رمضان 4×400 ریلے ایونٹ کے تحت ایتھلیٹکس میں قومی چیمپیئن شپ کے لیے منتخب کی گئی ہیں اور وہ قومی یوتھ گیمز میں مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کی ٹیم کی نمائندگی کریں گی جو دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوں گے۔ ایتھلیٹکس کے اس مشکل ترین مقابلے میں ان لڑکیوں نے اپنے ناقابل تسخیر جذبے کا مظاہرہ کیا اور دوسروں کے لیے مثال قائم کی۔ زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر سرنکوٹ کلونت سنگھ نے پرنسپل ہائیر سکینڈری اسکول سیڑھی خواجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی پر عبدالصبور اور سٹاف ممبران مبارک بادی کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تمام کا کریڈٹ ادارے کے PEM، PET اور REK کو جاتا ہے جن کی کوششوں اور اہم کردار کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ ZPEO سرنکوٹ نے بھی ان لڑکیوں کی کوچنگ کی تیاری کے دورانیے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کیا۔