حسین محتشم
پونچھ//راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب میں تربیت یافتہ نوجوان قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار پرویز احمد ملک (NIS کرکٹ کوچ) نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پونچھ کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز نے بی سی سی آئی کے باوقار ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے پونچھ کے عوان فخر محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا گورکیرت کور (انڈر 15 جے کے سی اے پلیئر)ہیں جنہوں نے قومی سطح پر بی سی سی آئی کے دو ٹورنامنٹ کھیل کر اپنی شاندار کارکردگی سے لوہا منوایا۔انہوں نے کہا ان کی لگن اور محنت نے کرکٹ میں روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عاصمہ چوہدری (انڈر 15 جے کے سی اے پلیئر) ہیں ۔انہوں نے بھی قومی سطح پر بی سی سی آئی انڈر 15 ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہا اپنی ٹیم کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہونے کے لئے بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا وشاکھا کیسر انڈر 19 جے کے سی اے پلیئر ہیں جنہوں نے قومی سطح پر بی سی سی آئی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر اپنے کرکٹ کے سفر میں ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ اس کا عزم اور کارکردگی قابل ستائش رہی ہے جس نے اسے پونچھ کے سب سے زیادہ ہونہار نوجوان کرکٹرز میں سے ایک بنا دیا۔انہوں نے کہا ان کے علاوہ فرحین انجم، اقر مہناز اختر دونوں ہی اس کامیابی کی کہانی کا حصہ ہیں جو راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب نے لکھی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پونچھ کی ساکھ کرکٹ کے ٹیلنٹ کے مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہو گی۔ان تمام کرکٹر کھلاڑیوں نے اپنی تمام صلاحیتوں اور کامیابی کا سہرہ راہول ڈریوڈ کرکٹ کلب کو سر لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں پرویز احمداین آئی ایس کرکٹ کوچ کی ماہرانہ کوچنگ میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔انہوں نے کہا پونچھ کے نوجوان کرکٹرز کی تربیت کے لیے ان کی لگن نے ان کے کیریئر کی تشکیل اور قومی سطح تک پہنچنے میں ان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کامیابیاں پونچھ میں بڑھتے ہوئے کرکٹ کلچر اور عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنے میں مقامی اکیڈمیوں کی کوششوں کا ثبوت ہیں۔