سرنکوٹ//چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ چوہدری لعل حسین نے سرنکوٹ کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کر کے جائزہ لیا ۔ اس دوران ان سے مقامی لوگوں کے کچھ وفود بھی ملاقی ہوئے جنہوں نے موصوف کو آگاہ کیا کہ 2014 کے میں آئے سیلاب کی تباہ کاریوں میں تحصیل کے کئی اسکولوں کو بھی نقصان ہوا تھا اور کچھ اسکول بالکل یباہ ہوگئے تھے لیکن آج تک ان کی نہ تو مرمت کی گئی اور نہ ہی نئے عمارتیں ترمیر کروائی گئی انہوں نے کہا کہ ان اسکول میں نلہ پھاگلہ اور جموں شہید پھاگلہ کے اسکولوں کی عمارتیں بھی شامل ہیں۔موصوف نے تمام لوگوں کو سننے کے بعد انھیں یقین دلایا کہ وہ جلد اسکولوں کی مرمت کروائیں گے اور جہاں جہاں ضرورت ہو گی نئی عمارتیں بھی تعمیر کروائی جائیں گی۔ موصوف نے اپنے دورہ کے دوران مختلف اسکولوں میں تعینات اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ وقت پر اسکولوں میں پہنچیں اور بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کریں انہوں نے انتباہ دیا کہ جو اساتذہ غفلت کرتے ہوئے پائے گئے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اس دوران زونل ایجوکیشنل افیسر سید الطاف شاہ بخاری ،پرنسیپل گرلزہاہر سکنڈری سکول افتخار حسین شاہ بھی موصوف کے ہمراہ تھے۔