پونچھ//گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے کانفرنس ہال میں یک روزہ ریاستی سطح کی سائنس کانفرنس منعقد کی گئی جس کی رسم افتتاح پروفیسر جے ایس تار اور پروفیسر ایم اے ڈائریکٹر جموں یونیورسٹی کیمپس پونچھ نے کی ۔اس موقعہ پر پونچھ کے معروف ادیبوں ،قلم کاروں اور ماہرین تعلیم کے علاوہ ڈگری کالج پونچھ کے متعدد طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔اس دوران ماہرین سائنس اور طلبانے سائنس کی اہمیت اور افادیت پرروشنی ڈالی اور آپس میں تبادلہ خیال بھی کیاگیا ۔پروگرام میں پرنسپل ڈگری کالج پونچھ پروفیسر تیجندر سنگھ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ کانفرنس کے کوآرڈی نیٹر پروفیسر ایم ایچ شاہ نے شکریہ کی تحریک پیش کی اور ساتھ ہی پروگرام کے مقاصد پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد طلباء میں سائنسی شوق پیدا کرناتھا تاکہ وہ اس میدان میں تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں ۔