رمیش کیسر
نوشہرہ//بریگیڈیئر عثمان ایس پی پی آر انٹر ڈسٹرکٹ/تحصیل کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کا شاندار اختتام نوشہرہ کے بریگیڈیئر عثمان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا۔ اس تقریب کی صدارت جنرل آفیسر کمانڈنگ، ایس آف سپیڈ ڈویژن نے کی، جن کے ہمراہ ٹٹھوال بریگیڈ کمانڈر، نوشہرہ بریگیڈ کمانڈر، ڈسٹرکٹ کمشنر راجوری اور دیگر معزز مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس کامیاب تقریب میں ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی محنت، کھیل کی روح اور علاقے کے کرکٹ ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کی صورت میں سندربنی اور پونچھ کے درمیان ہوا۔ پونچھ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ ٹرافی جیت لی اور چار لاکھ کا انعام حاصل کیاجبکہ سندربنی کو دولاکھ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈمہبوب شیخ کو ان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر دیا گیا۔سندربنی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا۔ پونچھ نے اس ہدف کو 16.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کیا۔ سندربنی کے میہرب نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم پونچھ کے مہبوب شیخ نے 35 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 2 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔بریگیڈیئر عثمان ایس پی پی آر انٹر ڈسٹرکٹ/تحصیل کرکٹ ٹورنامنٹ کا یہ پہلا ایڈیشن تھا جس میں آٹھ اضلاع/تحصیلوںجن میں ادھم پور، اکھنور،سندربنی، ریاسی، نوشہرہ، راجوری، پونچھ اور ڈوڈہ کی ٹیمیں شامل ہیں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کو لیگ اور ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔یہ ٹورنامنٹ نہ صرف ایک شاندار کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا بلکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ نے 50 لاکھ سے زائد ناظرین تک پہنچنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ اس کے علاوہ، 15 قومی و علاقائی اخبارات نے 2 لاکھ سے زائد قارئین تک اس ایونٹ کی کوریج فراہم کی۔