سرینگر//جموں کشمیر میں ضلع پونچھ کے کھیت لوران گاوں میں جمعرات کو ایک55سالہ خاتون پھسل کر گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق شاہ بیگم زوجہ عطا محمد گمہار پھسل کر ایک پہاڑی سے لڑھک گئی۔
اُسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔