پونچھ // ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) میں ہفتہ کو پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سنیچرکی صبح 7 بجکر 45 منٹ پر پونچھ میں ایل او سی کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں ہلکے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر شلنگ بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ 8 بجکر 45 منٹ پر رک گیا۔ پاکستان کی جانب سے گذشتہ چند روز کے دوران راجوری اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی پر مسلسل فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا ’فوج فائرنگ کا موثر جواب دے رہی ہے‘۔