پونچھ+کپوارہ//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور خاتون ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلنوئی سیکٹر پونچھ میں سنیچر کی شام پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں بھارتی فوج سے بھی فائرنگ کی۔ اس دوران پاکستانی فائرنگ سے فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر جنگرات سنگھ ہلاک جبکہ موہت کمار نامی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔ادھر پاکستانی افواج نے بھا رتی چو کیو ں کے ساتھ ساتھ رہا ئشی علاقو ں پر بھی ما رٹر گولے داغے جس دوران ایک مارٹر شل سنیچر کی صبح مینڈھر سیکٹر کے گو ہلد علا قہ میں آگرا جس کی زد میں آکر رقیہ بی زوجہ شبیر احمد سکنہ اپر گوہلد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئی ۔ذرائع نے بتا یا کہ رقیہ بی صبح 5بج کر 20منٹ پر نما ز کیلئے وضو کرنے گھر سے باہر نکلی تھی کہ ا چانک ما رٹر شیل اس کے پا س آکر لگا جس کی زد میں آکر وہ موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی ۔ خاتون کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لو گ موقعہ پر پہنچ گئے اور صف ماتم بچھ گئی ۔علا قہ کے لو گو ں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ چھ گھنٹو ں کے بعد پو لیس اور سیو ل انتظامیہ مو قعہ پر پہنچی۔دریں اثناء لائن آف کنٹرول کیرن سیکٹر میں دھماکے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔رائفل مین اکھشے کمار کیرن سیکٹر کے بلبیر پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا جہاں سنیچر کی صبح ایک دھماکہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوا۔اسے بادامی باغ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار کا پائوں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پڑ گیا ۔