سرینگر/حکومت نے منگل کو ضلع پونچھ میں اُن سبھی سکولوں کو ایک آج کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو کنٹرول لائن کے نزدیک پانچ کلو میٹر کے احاطے میں پڑتے ہیں۔
اس سلسلے میں ضلع پونچھ کے کمشنر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
یہ حکمنامہ گذشتہ روز کی کراس ایل او سی فائرنگ اور شیلنگ کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ کل کی کراس ایل او سی فائرنگ میں پونچھ ضلع کے اندر ایک کمسن بچی سمیت ،ایک خاتون اور بی ایس ایف کا ایک افسر جاں بحق اور پانچ فورسز اہلکاروں سمیت کم سے کم18افراد زخمی ہوئے تھے۔