سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بدھ کو ایک بارودی دھماکے کی زد میں آکر 8فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پہلے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
تاہم فوجی ذرایع نے بعد میں وضاحت کی کہ اس حادثاتی دھماکے میں کچھ اہلکار زخمی ہوگئے۔