سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے پر بھاری فائرنگ کی۔
وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ کرشنا گھاٹی علاقے میں پیش آیا جہاں پاکستان نے صبح چھ بجے ''بلا جواز'' فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ سات بجے تک جاری رہا۔
واضح رہے کہ حکام نے ضلع پونچھ اور راجوری میںکنٹرول لائن کے نزدیک پانچ کلو میٹر علاقے میں سبھی تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کر رکھنے کے احکامات صادر کررکھے ہیں۔