سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں پیش آیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان گولی باری کی ابتداء آج صبح کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ہوئی ۔