سرینگر/پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر بالاکوٹ اور منکوٹ علاقوں میں سنیچر کو جنگل میں آگ لگنے سے بارودی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھماکے اُن زیر زمین بارودی سرنگوں سے ہوئے ہیں جو فوج نے یہاں نصب کر رکھی ہیں اور جوآگ لگنے سے پھٹ پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلی علاقے میں آج صبح آگ نمودار ہوگئی جوآناً فاناً پھیل گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں یہاں زور دار دھماکے سنے گئے۔