سرینگر//حکام نے بدھ کو کہا کہ پاکستان کی افواج نے پونچھ ضلع میںکنٹرول لائن پر تین سیکٹروں میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو مارٹر شیلنگ سے نشانہ بنایا۔
ایک دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان نے آج صبح کسی اشتعال کے بغیر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ کے کیرنی، قصبہ اور شاہپور سیکٹروں میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارت کی چوکیوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا ”بھر پور اور مناسب“ جواب دیا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشہ ہفتے ضلع راجوری میں کراس کنٹرول لائن گولہ باری میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔2ستمبر کے روز ایک اور ایسے ہی واقعہ میں ضلع راجوری میں ہی ایک جے سی او ہلاک ہوا تھا۔