سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سنیچر کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درمیانہ درجے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔