سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر تعینات ایک فوجی اہلکار سوموار کو اُس وقت ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب بھارت اور پاکستان کی افواج نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نے پونچھ کے شہپور سیکٹر میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فائرنگ کا ''موثر'' جواب دیا جارہا ہے۔
ہلاک شدہ فوجی کی شناخت جاوید اقبال کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔