سرینگر//پولیس نے جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کو تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے شین دھارا اور ملحقہ گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں موجود جھنڈوں میں چھپایا گیا اسلحہ و گولی بارود بر آمد ہوا۔
بر آمد شدہ ہتھیاروں میں اے کے47قسم کی بندوقیں،تین میگزین،43کارتوس،ایک چینی ساخت کا پستول،ایک پستول میگزین اور ڈیٹو نیٹر شامل ہے۔