سرینگر/پونچھ ضلع میں سنیچر کو نامعلوم افراد کے ہاتھوں سرپنچ اور اس کے نائب کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد 'ڈیوٹی میں پہلوتہی' بھرتنے کی پاداش میں ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو برطرف کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع میں نامعلوم افراد نے سرپنچ سبھاش چندر شرما اور اس کے نائب راکیش کمار کی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
دونوں گاڑیاں حکیم موڑ پر کھڑی تھیں جب اُنہیں نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو بچالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور ابتدائی طور ایس پی او، شکیل مرزا کو 'ڈیوٹی میں سہل انگاری' کی پاداش میں برطرف کیا گیا ہے۔