جموں//پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے چکاں دا باغ علاقے میں پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک افسر زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ دفاعی ذرائع نے زخمی افسر کی شناخت مراٹھا لائٹ انفینٹری کے کیپٹن بنگوریہ کے بطور کردی ہے۔ اسے ائرلفٹ کرکے جموں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے منگل کی شام پونچھ کے چکاںدا باغ علاقے میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شام کے چھ بجے تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں مراٹھا لائٹ انفینٹری کے کیپٹن بنگوریہ زخمی ہوئے جنہیں جموں منتقل کیا گیا ۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی بھارتی فائرنگ سے پاکستان کے چار فوجی مارے گئے تھے۔