عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ//فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جموں و کشمیر میں سرحدی علاقے کے ایک گاؤں کے قریب ایک زندہ پاکستانی شیل کو تباہ کر دیا۔زندہ خول کو سڑک کے کنارے رکھا گیا تھا اور مقامی لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اسے تباہ کر دیا گیا تھا۔محمد معشوق نامی مقامی شہری نے کہا کہ فوج پاکستان کی طرف سے فائر کیے جانے والے زندہ گولوں کو تباہ کرنے کا “زبردست” کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درہ بگیال میں موجود زندہ گولہ یہاں رہنے والوں کے لیے خطرہ تھا اور اب یہ خطرہ ٹل گیا ہے۔انکاکہناتھا”میں کہنا چاہتا ہوں کہ فوج پورے پونچھ میں زبردست کام کر رہی ہے۔ زندہ گولہ سڑک کے کنارے پڑا تھا، اور قریب ہی ایک ‘بستی ہے، تاہم، فوج کے جوانوں نے اسے تباہ کر دیا، یہ ہمارے لیے خاص طور پر اس راستے پر چلنے والوں کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا‘‘۔پونچھ کے درہ بگیال کے ایک مقامی نے کہا، “فوج نے ایک بم کو تباہ کر دیا ہے، جو پاکستان سے آیا تھا۔ اس کی وجہ سے ہم خطرے میں اور خوف زدہ تھے۔ میں بم کو تباہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔