حسین محتشم
پونچھ// شر گرو رام داس جی سیوا سوسائٹی پونچھ کے منتظم انمول سنگھ اور گرودوارہ بیٹھک مہنت موہرسنگھ کے صدر کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پونچھ ضلع بھر سے مختلف کمیٹی ممبران اور گرودوارہ صدور نے شرکت کر کے 11 اپریل 2025 کو ہونے والے بڑے نگر کیرتن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔بتا دیں کہ یہ تقریب خالصہ پنتھ کے سرجنا دیوس کے سلسلہ میں منعقد جائے گی۔اس دوران انسپکٹر، بلدیو سنگھ، سکریٹری، جی بی ایم ایم ایس، بلبیر سنگھ، کیشیئر، جی بی ایم ایم ایس، پروین سنگھ، صدر، گرودوارہ اجوٹ بلبیر سنگھ، صدر، گرودوارہ سنت بھائی روچا سنگھ، ایس اونکار سنگھ، کیشیئر، جی بی ایم ایم ایس، ایس ستنام سنگھ، نائب صدر، ڈی جی پی سی، سرندر سنگھ، امریندر سنگھ، پونجی سنگھ، پونجی سنگھ، نائب صدر امرجیت سنگھ، راجندر سنگھ، کلدیپ سنگھ، رسمیت سنگھ، کلبیر سنگھ، ہرجیت سنگھ راگی جسبیر سنگھ، منیجر سپر بازار، سریندر سنگھ کے علاوہ دیگر کمیٹی ممبران نے نگر کیرتن کے لئے ضروری انتظامات پر بات چیت کی۔اس دوران جن اہم موضوعات پر توجہ دی گئی ان میں شرکاء کیلئے ٹرانسپورٹیشن لاجسٹکس، فوڈ اسٹال کی جگہ، نظم و ضبط کی دیکھ بھال، حفاظتی اقدامات، اور بینڈ پارٹی اور گکتا پارٹی کی شمولیت شامل ہیں۔ ایس انمول سنگھ نے تمام گرودواروں پر زور دیا کہ وہ سنگت (کمیونٹی) میں نگر کیرتن کے بارے میں بیداری پھیلائیں اور استری ست سنگھ جتھوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہا یہ جلوس گرودوارہ بیٹھک مہنت موہر سنگھ سے شروع ہوگا جو ضلع ہسپتال پونچھ کے قریب واقع ہے، شریماں مہنت منجیت سنگھ شرومنی ڈیرہ سنت پورہ ننگلی صاحب پونچھ کی مجموعی نگرانی میں شرومنی ڈیرہ سنت پورہ ناگالی صاحب تک جائے گا۔انہوں نے 08 اپریل سے 14 اپریل 2025 تک ایک ہفتہ طویل میڈیکل کیمپ کا اعلان کیا جس میں پنجاب کے آرتھوپیڈک اور اطفال کے ماہرین شامل ہوں گے، جس کا مقصد کمیونٹی کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا سچ کھنڈ شری دربار صاحب کا ایک دادی جتھا اور قابل ذکر دہلی گرودواروں سیس گنج کے راگی جتھے نگر کیرتن کے پورے سفر میں گربانی کیرتن کے ساتھ تقریب میں شرکت کریں گے۔انتظامی کمیٹی نے یونین ٹیریٹری کے تمام باشندوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مبارک تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گرو گرنتھ صاحب جی کا آشیرواد حاصل کریں۔ سکریٹری بلبیر سنگھ نے گرودوارہ کے صدور اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔