سرینگر//ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں بر آمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔یہ واقعہ ضلع کے دور دراز علاقہ سوجیون میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 21سالہ مشتاق احمد ساکن لورن کھیت جمعرات کے روزاپنے تین دوستوں کے ساتھ گھر سے پٹھارا زیارت کیلئے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹا۔
مشتاق کی بسیار تلاش کے باوجود اُس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا تاہم گذشتہ روز اُس کی لاش بر آمد ہوئی ۔
پولیس نے مشتاق کی موت کی تحقیقات شروع کی ہے۔