حسین محتشم
پونچھ//پولیس نے پیر کو یہاں اعلیٰ پیر نامی گائوں ایک مکان سے 7 لاکھ روپے نقد برآمد کیے، جسے “دہشت گردی سے حاصل ہونے والی آمدنی” سمجھا جاتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ رقم دہشت گردی سے حاصل ہونے والی رقم ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ پونچھ پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ کی دفعہ 13/18 اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 4/5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس آپریشن کی قیادت پونچھ کے ایس ایس پی ونے شرما نے کی۔پولیس کے مطابق “پوچھ گچھ کے دوران، ملزم محمد محفوظ نے انکشاف کیا کہ 7 لاکھ روپے کی نقد رقم جو کہ دہشت گردی سے حاصل ہونے والی رقم سمجھی جاتی ہے، اعلیٰ پیر میں واقع اس کے گھر میں چھپائی گئی تھی۔نقد بر آمدگی کے موقعہ پر مجسٹریٹ موجود تھے۔