پونچھ میں منڈل پردھان، مورچہ اور بی جے پی سینئر لیڈروں کی میٹنگ اپنی پارٹی امیدوارظفر منہاس کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی تاکید

عظمیٰ نیوزسروس

پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی دفتر پونچھ میں منڈل پردھان، مورچہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ زیر صدارت بلونت سنگھ منکوٹیا انچارج حویلی حلقہ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں راجندر گپتا پربھاری پونچھ اور راجیش رینا ضلع صدر بی جے پی پونچھ اور دیگر لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کے دوران پارلیمانی انتخاب اننت ناگ راجوری پونچھ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیڈران نے تمام کارکنان اور لیڈران سے اپیل کی کہ وہ اعلی قیادت کی جانب سے دی گئی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے جموں کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوارظفر منہاس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔اس موقع پر موجود تمام پارٹی کارکنان اور لیڈران نے یقین دلایا کہ اعلی قیادت کی جانب سے دی گئی ہدایت پر من و ان عمل کیا جائے گا۔اس موقع پر بھارتی جنتا پارٹی کے سینئرلیڈرا نجینئرمحمد رفیق چستی، منظور لالا اور دیگران بھی موجود تھے۔