عشرت حسین بٹ +مشتاق الاسلام
پونچھ+پلوامہ//جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو دو افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد پونچھ میں تلاشی مہم شروع کی۔اس سے پہلے، سانبہ سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا جب سیکورٹی فورسز نے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دراندازی کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنایا تھا۔دراندازی کرنے والے ایک شخص کو اس وقت فورسز نے گولی مار دی جب اس نے بدھ کی صبح بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی باڑ کے قریب جانے کی کوشش کی تھی۔
بارڈر سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا’’ یکم اور 2 مئی 2024 کی درمیانی رات چوکس اہلکاروں نے ایک دراندازی کو بے اثر کر دیا اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا،” ۔ادھرپولیس نے شوپیان میں غیر مقامی شخص پر حملے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ۔شوپیاں ضلع میں گزشتہ ماہ ایک غیر مقامی ڈرائیور پر حملے کے سلسلے میں ملی ٹینٹوںکے ایک اوور گرانڈ ورکر(او جی ڈبلیو)کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے جمعہ کو بتایا’’ پادپاون حملہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں، سیکورٹی فورسز نے ایک قابل ذکر پیش رفت کی ہے”۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے چھوٹی پورہ علاقے میں ایک او جی ڈبلیو کو گرفتار کیا اور چھ اے کے 47 رانڈ اور دو سیل فون ضبط کئے۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ٹیکسی ڈرائیور، جس کی شناخت اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے دلرنجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ، کو ملی ٹینٹوںنے گولی مار دی تھی،جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔