سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سنیچر کو ضلع پونچھ میں مسلسل پانچویں روز گولیوں کا تبادلہ کیا۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق پاکستانی افواج نے جمعہ کو بھی بھارتی چوکیوں اور شہری علاقوں کو مارٹر شیلنگ کا نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق منکوٹ، کھادی کارمیرا، گلپور علاقوں میں کراس ایل او سی فائرنگ گذشتہ رات بھی جاری رہی۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا۔