سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے بدھ کو مسلسل ساتویں روز پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کو فائرنگ کو شیلنگ کا نشانہ بنایا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے مابین گولیوں کے تبادلے کا تازہ واقعہ آج صبح سوا آٹھ بجے گلپورہ علاقے میں پیش آیا جہاں طرفین نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
تاہم کسی بھی طرف سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع فور ی طورپر نہیں ملی۔
ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولیوں اور شیلنگ کا تبادلہ گذشتہ ہفتے شروع ہوا جب سے یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔