سرینگر//سیکورٹی فورسز نے ضلع پونچھ میں پیر کو تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ایک ذخیرہ بر آمد کیا۔
حکام کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد فورسز نے پونچھ میں گذشتہ رات کے دوران تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس آپریشن میں پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کنٹرول لائن کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود سے بھرا ایک بڑا بیگ بر آمد کیا گیا۔
مذکورہ بیگ سے اے کے56کی چار بندوقیں،4میگزین،اے کے47کی 141گولیاں،2اے جی بی ایل اور کئی گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔