عظمیٰ نیوزسروس
جموں //پونچھ کے مضافات میں ایک فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 4مئی سے 5مئی کی درمیانی رات کو ایک سپاہی کو دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اس کو ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار کی شناخت نائک گربن سنگھ (32) ولد پریتم سنگھ ساکنہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارورائی کے بعد متوفی کی لاش کو اس کے یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ادھر پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔