حسین محتشم
پونچھ//پبلک ویلفیئر فرنٹ پونچھ کے رکن بشیر احمد جٹ نے پونچھ کے دفتر میں غریبوں اور بیواؤں کو ایک ماہ کا راشن مواد دے کر ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز کی ہدایت کے مطابق ان لوگوں کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب اور نادار خاندانوں کی خدمت کرنا ان کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے، ہر شخص کو چاہیے کہ اس مہینے میں اپنی آمدنی سے زیادہ سے زیادہ رقم نکال کر اللہ پاک کے ضرورت مند بندوں میں تقسیم کرے۔ فرنٹ کے رکن بشیر احمد جٹ نے قاضی موڑہ کی سکینہ بی، کنا کوٹ کی پروین اختر، ننگالی کی شہناز بی، دیگوار کی رنجیت کور، شیش محل کے طالب حسین ، دیگوار کی کنیزہ بیگم میں راشن تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ کا مقصد غریبوں، یتیموں، لاچاروں، معذوروں اور دیہاڑی پر کام کرنے والیمزدور کسانوں کی مدد کرنا ہے۔