سمت بھارگو
راجوری//پونچھ کے سرحدی ضلع میں واقع لسانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عسکریت مخالف آپریشن ہفتہ کے روز پانچویں دن بھی جاری رہا۔یہ آپریشن منگل کو اْس وقت شروع کیا گیا تھا جب لسانہ گاؤں میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی گئی اور بعد ازاں سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق، آپریشن ہفتہ کے روز چھٹے دن میں داخل ہو گیا اور یہ لسانہ، دھندک ٹاپ اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں پوری شدت سے جاری ہے۔فوج، جموں و کشمیر پولیس، پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں اس مشترکہ آپریشن میں مصروفِ عمل ہیں تاکہ علاقے میں موجود ملی ٹینٹوں کا سراغ لگایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجودملی ٹینٹوں کی تعداد تقریباً تین ہے اور وہ بھاری اسلحہ سے لیس ہیں۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور حساس علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ آپریشن کے حوالے سے صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔