سرینگر// حکام نے بدھ کو کہا کہ پونچھ ضلع میں ایک شہری کو ایک طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔
محمد زاہد نامی مذکورہ شہری کو فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کے مطابق مذکورہ فیس بک پوسٹ سے ایک مخصوص طبقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی۔