عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//ضلع پونچھ کے علاقے صبرہ میں ایک مؤثر اور کامیاب شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی شعور بیدار کرنا اور مقامی افراد کو سبز اور محفوظ مستقبل کی جانب راغب کرنا تھا۔ اس مہم کے دوران ماحولیاتی مسائل جیسے جنگلات کی کٹائی، فضائی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے جیسے چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس مہم میں مقامی لوگوں کے ساتھ ماحول دوست رضاکاروں نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا اور درخت لگا کر فطرت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا۔ شرکاء نے اس موقع پر اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک سرسبز اور پائیدار ماحول فراہم کیا جا سکے۔شجرکاری مہم نے یہ پیغام دیا کہ اگر ہم سب مل کر چھوٹے چھوٹے اقدامات کریں تو بڑے پیمانے پر مثبت تبدیلی ممکن ہے۔