سرینگر//ضلع پونچھ میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک 15سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پونچھ ضلع کے اچھڈ پہلیاں علاقے میں پیش آیا جس میں عطا محمد نامی بچے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی جی ااین ایس نے لکھا ہے کہ زخمیوں کو سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا ہے۔