نئی دہلی// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں کشمیر کے پونچھ ’سازش‘ معاملے میں تحریک المجاہدین (ٹی یو ایم) کے سات جنگجوﺅں کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
این آئی آئی کے ذرائع کے مطابق،جن ملزموں کے خلاف چارج شیت داخل یا گیا ہے ان میں محمد مصطفی خان، محمد یاسین، محمد فاروق، محمد ابرار، محمد جاوید خان، شیر علی اور محمد رفیق سلطان شامل ہیں۔
ان پر تعزیرات ہند کے تحت غیرقانونی طور سے ہتھیار رکھنے ، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔