پونچھ //پونچھ میں ان دنوں راشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین پریشانی دوچار ہیں ۔ خاص کر پچھلے تین ماہ سے کھانڈ فراہم نہیں کی گئی ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ ضلع پونچھ میں صارفین کو گزشتہ تین ماہ سے چینی دستیاب نہیں ہورہی جس سے بڑی نالائقی حکومت کی اور کیا ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پونچھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے اور انہیں بروقت راشن اور کھانڈ مہیا کی جائے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے یوتھ سول سوسائٹی کے چیئرمین امتیاز سلاریہ نے کہاکہ پونچھ ضلع کے تمام ڈپوز خالی ہیں جو نہایت ہی تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امورصارفین کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے افسر خود تومزے اڑا رہے ہیںلیکن صارفین دانے دانے کے لئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے زیر التواء ضلع پونچھ کا کوٹہ فوری طورفراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔سلاریہ نے کہاکہ 2014کے سیلاب میں درنگلی نالہ پل بھی متاثر ہوا تھاجس کو اب تک بحال نہیں کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ڈیرا نگالی صاحب میں ہر روز جانے والے عقیدتمندوں کو اس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اب ڈیرا ننگالی صاحب میںبیساکھی کا میلا لگنے والا ہے اور کچھ ہی ماہ بعد امرناتھ یاترا بھی شروع ہورہی ہے اس لئے ان کاموں کو مکمل کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ شمشان گھاٹ میں بھی تعمیر ی کام کیاجائے جو سیلاب سے متاثر ہواتھا۔