پونچھ// پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بارودی مواد پھٹنے سے ایک کم عمر لڑکا شدید زخمی ہوا۔کنٹرول لائن پر ہندوپاک کے درمیان گولہ باری کے دوران کئی گولے پھٹنے سے رہ جاتے ہیں جو شہریوں کیلئے جان لیوا بن جاتے ہیں۔سنیچر کو 12سالہ لڑکا محمد اقبال ولد محمد رشید ساکن اسلام آباد باردو شل کوکھلونا سمجھ بیٹھا اور اپنے ہاتھ میں لیا۔تاہم اس میں دھماکہ ہوگیا اور بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ بچے کو فورا ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں تشویش ناک حالت میں ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج جموں کیلئے روانہ کر دیا۔