جاوید اقبال
مینڈھر //فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے سرحد کے اس پار گھسنے کی کوشش کے دوران ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ مینڈھر پونچھ سیکٹر میں جمعہ کی رات لائن آف کنٹرول (ایل او سی( کے ساتھ بمبر گلی برج) میں آرمی نے ایک درانداز کو مار گرایا۔تلاشی کے دوران فوج نے حملہ آور سے منشیات اور آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ادھر علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔