حسین محتشم
پونچھ // ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے گاؤں بھینچ میں جمعرات کو ایک المناک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا، جس میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت محمد جہانگیر اور شعیب احمد، دونوں فرزند محمد اسحاق سکنہ مدانہ تحصیل سرنکوٹ پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے شعیب احمد کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے زخمی محمدجہانگیر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ اچانک پیش آئے اس حادثے سے علاقے میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی ہے۔