پونچھ/عظمیٰ نیوز سروس/جموں ڈویژن کے ایل او سی ترکنڈی پونچھ ضلع میں جمعرات کی شام بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے کا واقعہ تارکنڈی میں پیش آیا جس میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ پھٹنے سے سپاہی کے بائیں پائوں پر چوٹ آئی اور اسے طبی امداد کے لیے ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔