سرینگر//سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز ضلع پونچھ کے کھانیتار گاوں میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس میں سے ہتھیار بر آمد کئے جس کے بعد کمین گاہ کو تباہ کیا گیا۔
ایس ایس پی پونچھ رمیشن انگرال کے مطابق یہ ہتھیار فوج، بی ایس ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران بر آمد کئے گئے۔
بر آمد ہتھیاروں میں دو چینی ساخت کے پستول،پانچ پستول میگزین،50گولیاں،پانچ اے کے میگزین،270اے کے گولیاں،2وائرس لیس سیٹ،4چینی ساخت کے گرینیڈ ،دور بین اور ایک بیگ شامل ہیں۔