حسین محتشم
پونچھ//پورے ملک کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی بھائی دوج کا تہوار مذہبی جوش و خروش اور رواداری کے ساتھ منایا گیا۔اس دوران مختلف مندروں میں لوگوں نے پہنچ کر خصوصی پوجا اور چنا کی جس کے بعد بہنوں نے بھائیوں کے ماتھوں پر تلک لگا کر ان کی لمبی عمر کی دعائیں مانگی۔بھارتی جنتا پارٹی کی محلہ مورچہ کی صدر کی قیادت میں خواتین سی ار پی ایب کے کیمپ میں گئی جہاں پر انہوں نے جوانوں کو تلک لگا کر ان کی لمبی عمر کی دعائیں کی۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور افسران نے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔بی جے پی مہلا مورچہ کی صدر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھائی دوج کا تہوار کارتک مہینے کے دوسرے دن منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا یہ تہوار بھائی بہن کے پیار کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ تہوار دیوالی کے دو دن بعد منایا جاتا ہے۔ اس دن شادی شدہ خواتین اپنے بھائیوں کو اپنے گھر بلاتی ہیں اور انہیں تلک لگاتی ہیں۔ ایک ہی وقت میں ایک ہی گھر میں رہنے والے بھائی بہن اس دن اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ بھائی دوج کے دن اگر بھائی بہن جمنا کے کنارے بیٹھ کر مل کر کھانا کھاتے ہیں تو یہ بہت ہی مبارک اور فلاحی کام ہے۔انہوں نے کہا بھائی دوج کو دوسرے تمام تہواروں سے بہت مختلف سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس تہوار میں کسی دیوتا کی پوجا کرنے کے بجائے اپنے ہی بھائی کو تلک کرنے کا قانون ہے۔ یہ روایت زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے کہ بھائی دوج کے دن بہنیں اپنے بھائی کی لمبی عمر، خوشی و خوشحالی اور دولت میں اضافے کے لیے تلک لگاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کارتک شکلا پرتیپدا کے دن جو بہن اپنے بھائی کے ماتھے پر کمکم تلک لگا کر بھگوان کی پوجا کرتی ہے، اس کے بھائی کو تمام خوشیاں مل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال کوشش کرتی ہیں کہ یہ تہوار فوجی جوانوں کے ساتھ منائیں تاکہ ان کو یہ احساس نہ ہو کہ وہ اپنی بہنوں سے دور ہیں۔