سرینگر/پونچھ ضلع میں جمعرات کو فوجی پکیٹ برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے واﺅجیان علاقے میں پیش آیا جہاں 40آر آر کا ایک پوسٹ برفانی تودے کی زد میں آیا۔یہ علاقہ کنٹرول لائن پر واقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق دو فوجی اہلکار تودے کے نیچے دفن ہوگئے جن میں سے بعد میں خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایک کی لاش بر آمد ہوئی جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں بر آمد کیا گیا۔
مرنے والے اہلکار کی شناخت لانس نائیک سپن مہرا ساکنہ کانگڑا، ہماچل پردیش کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی لانس نائیک ہرپریت سنگھ ساکنہ پنجاب کا علاج جاری ہے۔
سٹیشن ہاﺅس آفیسر (ایس ایچ او)پولیس تھانہ منڈی، انیل شرما نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔