جموں// ضلع پونچھ کے سب ڈویژن سرنکوٹ کی ایک خاتون زونل ایجوکیشن پلاننگ افسر (زیڈ ای پی او) نے ایک اسکول کے معائنے کے دوران مبینہ طور ایک داڑھی والے استاد کو ’بہت بڑا ملی ٹنٹ‘ کہا اور علاقے میں واقع ایک مسجد کی’توہین‘ کی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ سرنکوٹ سلیم احمد نے مذکورہ افسر کے نام وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیا ہے۔
مقامی امام مفتی فاروق احمد مصباحی نے مذکورہ خاتون افسر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ واقعہ سرنکوٹ کے دندھک کانی کھوڈی علاقے میں واقع یاسین پبلک اسکول میں یکم اپریل کو رونما ہوا ۔