پونچھ//ضلعی پولیس پونچھ نے پیر کو ایک اورمنشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آدھا کلو منشیات والی اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے (آئی پی ایس) کی ہدایت پر چلائی جا رہی منشیات مخالف مہم کے دوران کنوئیاں میں جب پولیس کی ٹیم ڈی وائی ایس پی موہن شرما ، ڈی وائی ایس پی ڈاکٹر سلیم کی زیر نگراں ایس ایچ او پونچھ کی قیادت میںگاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی تو ایک شخص ترلوک سنگھ عرف بٹو ولد سوہن سنگھ سکنہ پونچھ کے پاس سے Popy Strawملی جس پر اس کو گرفتار کرلیاگیا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ پونچھ میں ایف آئی آرزیر نمبر40/2017زیر دفعہ08/20/21 این ڈی پی ایس کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔