سمت بھارگو
راجوری //سیکورٹی فورسز نے پیر کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب متعدد مقامات پر تلاشی مہم شروع کی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، مقامی پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دستوں نے مشترکہ طور پر پھمرنار، کیکر موڑ، جبدان گلی اور گرسائی میں ہرنی اور مینڈھر میں بریلا اور کسبلاری اور سرنکوٹ میں بفلیاز جنگل کو گھیرے میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جموں خطے میںملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو بے اثر کیا جا سکے، جو گزشتہ سال سرحد پار سے اس طرف گھسنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اونچی جگہوں پر گھنے جنگلات میں چھپے ہوئے ہیں۔